منگل, نومبر 12, 2024

بانی پی ٹی آئی کوعدالت سے رہا کروائینگے:علی محمد خان

اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کوعدالت کے ذریعے رہا کروائیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ سیاسی تحریک میں تیزی آرہی ہے، ہم نے پارلیمنٹ میں بھی آوازاٹھائی، جب کوئی جماعت کہے اپنے لیڈر کو باہر نکالیں گے مطلب بندوق سے نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کواگرجیل سے نکالیں گے تومزید مسائل پیدا ہوں گے،ہم عمران خان کوعدالت کے ذریعے رہا کروائیں گے،8فروری کو قوم نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کوقوم پر مسلط کردیا گیا، جعلی حکومت آئینی ترمیم لانا چاہتی ہے، یہ سپریم کورٹ کا انصاف کا دروازہ بھی ہمیشہ کے لیے بند کرنا چاہتے ہیں، ہم انصاف کا دروازہ بند نہیں ہونے دیں گے۔
علی محمد خان نے کہا کہ کل ہم نے بغیر لیڈرشپ کے 12 گھنٹے احتجاج کرکے دکھایا، جب عوام نکلتے ہیں توبڑے بڑے درودیوارہل جاتے ہیں،اس ملک میں انقلاب تو قوم8 فروری کو لاچکی ہے، قوم تحریک انصاف کیساتھ ہے۔
رات کے اندھیرے میں پارلیمنٹ سے ایم این ایزکو اٹھایا گیا، ہمارے ایم این ایز پر پریشرڈالا جارہا ہے، کیا رات کے دو بجے منہ چھپا کر ترمیم پاس ہوگی؟ کیا یہ آئینی ترمیم ہے یا بم ہے جورات کے دوبجے پھوڑنا چاہتے ہیں؟
تحریک انصاف رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں جسٹس منصورعلی شاہ سیکوئی توقعات نہیں ہیں، حکومت کو فکر ہے اگر الیکشن پرجوڈیشل کمیشن بن گیا تودودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائیگا، بھٹو کا نواسہ ہی آئین کوتباہ کرنے کے درپے ہیں، لگتا ہے چھوٹے بھائی بلاول کوکوئی لالی پاپ دیا گیا ہے۔

Related Articles

Latest Articles