بدھ, اکتوبر 9, 2024

عثمان وزیر نے ویلٹر ویٹ ٹائٹل جیت لیا

باکسر عثمان وزیر نے تھائی لینڈ میں بھارتی مد مقابل سلوام کو ہرا کر ویلٹر ویٹ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔میچ سے پہلے فائٹرز نے اپنے وزن کرائے اور تصاویر بنوائیں۔ عثمان وزیر کےصرف دو پنچز سے ہی بھارتی باکسر رنگ میں گر گئے اور دوبارہ کھیل نہ سکے جس کی بنا پر ناک آئوٹ قرار دیتے ہوئے تکنیکی بنیادوں پر عثمان وزیر کی جیت ہوئی۔پہلا رائونڈ شروع ہونے پر ہی عثمان وزیر کا مکا بھارتی باکسر کو لگا جس پر وہ تکلیف کے مارے زمین پر بیٹھ گئے۔بعد میں عثمان وزیر کے ایک اور مکے کے بعد بھارتی باسر سلوام اٹھ ہی نہ سکے۔عثمان وزیر اب تک14 سے زائد مقابلے جیت چکے ہیں

Related Articles

Latest Articles