بدھ, اکتوبر 9, 2024

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی سیکریٹری دفاع تعینات

اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی جانب سے ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے سیکریٹری دفاع کا چارج سنبھال لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے سیکریٹری دفاع کی تعیناتی کی تھی جنہیں دو سال اور تین ماہ کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ ملک کے 33ویں سیکریٹری دفاع محمد علی 31 دسمبر 2026 تک اس عہدے پر تعینات رہیں گے۔
قبل ازیں اس عہدے پر فائض لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حمود الزمان کی بطور سیکریٹری دفاع دو سالہ مدت اگست میں مکمل ہوگئی تھی۔ بعد ازاں وزارت دفاع کے ایڈیشنل سیکرٹری کو قائم مقام سیکرٹری دفاع مقرر کیا گیا تھا اور میجر جنرل عامر اشفاق کیانی بھی قائم مقام سیکرٹری دفاع کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے۔

Related Articles

Latest Articles