بدھ, اکتوبر 9, 2024

مہنگائی کی شرح 44 ماہ کی کم ترین سطح پر

اسلام آباد: پاکستان میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 44 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ، ستمبر 2024 میں کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) 6.9 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ستمبر میں مہنگائی وزارت خزانہ کی توقعات سے بھی کم رہی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ستمبر2024 میں مہنگائی جنوری2021 کیبعد سب سے کم رہی، گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح فیصد6.9 ریکارڈ کی گئی جس کے ساتھ اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ادارہ شماریات نے کہا کہ اگست 2024 میں مہنگائی کی شرح 9.64 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، اگست کے مقابلے ستمبر میں مہنگائی میں 0.52 فیصد کمی ہوئی، جولائی تاستمبرکی سہہ ماہی میں اوسط مہنگائی9.19 فیصدریکارڈکی گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ستمبرمیں شہروں میں مہنگائی 0.53اوردیہاتوں میں0.50 فیصد کم ہوئی، ستمبر میں شہریوں میں مہنگائی کی شرح 9.29 فیصد رہی، گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی شرح3.65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Related Articles

Latest Articles