اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت محکمہ بہبود آبادی کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ سے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت تجویز کی منظوری لی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایاگیاکہ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کی ذمہ داری وفاقی وزارت صحت کو دی گئی ہے اور فیصلہ وفاقی حکومت کاحجم کم کرنے کے پیش نظرکیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رائٹ سائزنگ اقدامات میں مختلف اداروں کی بندش اور نجکاری شامل ہے جبکہ مختلف اداروں اور ڈویڑنز کو ضم کرنے سمیت دیگر اقدامات بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے پہلے مرحلے میں 5 وفاقی وزارتوں کے مختلف اداروں کو بند کرنے کا پلان بنایا ہے جس کے تحت پہلے ہی متعدد اداروں کو بند کرنے کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔