بدھ, اکتوبر 9, 2024

چھٹی والے دن کی ورزش ہی قلبی امراض سے بچنے کےلئے کافی قرار

نئی سائنسی تحقیقی کے مطابق ہفتے میں سے ایک چھٹی والے دن میں ہی ورزش کرنا قلبی مرضوں،گردوں کے مسائل،موٹاپے کے مسائل اور ان جیسے 2سو سے زائد صحت کےمسائل کے خطروں کو کم کرنے کےلئے کافی قرار دیا گیا ہے ۔برطانیہ میں کی گئی سٹڈی کے مطابق ویک اینڈ پر جو لوگ ورزش کرتے ہیں ان میں اتنی ہی مدافعت پائی جاتی ہے جتنی ہفتہ بھر ورزش کرنے والوں میں اور صحت پر اچھے اثرات پائے جاتے ہیں۔امریکی میسا چوسٹس یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جسمانی سرگرمیاں بہت سی بیماریوں کو کم کرنے میں مددگار ثات ہوتی ہیں۔جبکہ قلبی بیماریوں کو کم کرنے میں ورزش کا کردار نہایت اہم ہے۔

Related Articles

Latest Articles