بدھ, اکتوبر 9, 2024

چیمپین ٹرافی2025 تک بابر اعظم کپتان نہیں ہونگے: شہزاد احمد

کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ2025 کی چیمپئنز ٹرافی تک بابر اعظم کپتان نہیں ہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر تو بابر اعظم خود کپتانی چھوڑ دیںگے تو ہی اچھا ہو گا دوسری صورت میں بورڈ انہیں کپتانی سے ضرور ہٹا دے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن بھی 2025 کی چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پہلے ٹیم میں میجر تبدیلیوں کا کہہ چکے ہیں اور میرے خیال میں بھی اچھی کرکٹ کو پروموٹ کرنے کا یہی طریقہ ہے کہ وقت کے ساتھ تبدیلیاں ہوتی رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بورڈ پہلے واضح کر چکا ہے کہ میٹنگ میں کپتانی بارے یا سنٹرل کنٹریکٹ بارے باتیں نہیں ہوئیں تو اس لحاظ سے با بر کی کیپٹن شپ خطروں میں گھری نظر آ رہی ہے

Related Articles

Latest Articles