بدھ, اکتوبر 9, 2024

ہیروئن سمگلنگ، سعودیہ میں پاکستانی شہری کو سزائے موت

ریاض: سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔ سعودی خبر ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ندیم شہزاد نامی پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مقامی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قتل کی سزا سنائی تھی جس کو اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے برقرار رکھا۔ سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مجرم کی سزائے موت پر دمام میں عمل درآمد کردیا گیا۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق اس سزا کا اعلان اس لیے کیا گیا ہے تاکہ مملکت میں منشیات فروشی میں ملوث افراد کو خبردار کیا جاسکے۔

Related Articles

Latest Articles