جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے کہا ہے کہ ان حالات کے اندر ترمیمی بل ملکی سلامتی کےلئے خطرناک ہے۔اپنی مرضی کے جج لگانے کےلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال ہو رہے ہیں۔ایسے حساس معاملات میں ایسے بل اس وقت خطرناک ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ عوام بےروزگاری،غربت سے لڑ رہے ہیں مہنگائی اور افراط زر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔یہ امید کرتے ہیں کہ چیف جسٹس خود اپنی ایکسٹنشن میں دلچسپی نہ لیں۔انہو ں نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ نے جو بیان دیا ہے اس کا نوٹس لیا جائے