آئی ایم ایف کے قرضہ پروگرام کی7ارب ڈالر کی جاری ہونے والی قسط کی منظوری اب تاخیر کا شکار ہو چکی ہے جس سے حکومتی حلقوں میں مایوسی ہے
آئی ایم ایف کے جو اجلاس آئندہ ہونے ہیں ان کی تاریخیں اور شیڈول وغیرہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق9ستمبر کو ایک اجلاس ہو گا جبکہ دوسرا اجلاس13ستمبر کو ہو گا لیکن ان اجلاسوں میں پاکستان کو قرضہ کی قسط دینے یا نہ دینے کے حوالے سے ایجنڈہ میں کوئی پوائنٹس شامل ہی نہیں ہیں۔
پاکستان کو پہلے ہی بیرون ملک سے ہونے والے کاروبای فنانسگ کے خلا کو پورا کرنے میں ہی سخت مشکل حالات کا سامنا ہے پاکستان کو اپنا کیس ایجنڈہ میں داخل کروانے کےلئے کئی شرائط پوری کرنا ہوں گی جو حکومت کےلئے نیا درد سر ہے