جمعرات, نومبر 21, 2024

آج نماز استسقا ادا کی جائیگی

وزارت مذہبی امور نے آج بروز جمعہ وفاقی اور صوبائی سطح پر نماز استسقاء کے انعقاد کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزیرِاعظم پاکستان کی ہدایت پر اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، اور آزاد کشمیر کے سیکریٹری اوقاف کو اس پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔

خط میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ملک بھر میں جاری حالیہ خشک سالی کی وجہ سے صحت کے مسائل اور اسموگ میں اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے مساجد کے امام صاحبان اور عوام الناس سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ نماز استسقاء کا اہتمام ضرور کریں۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کی عوام سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

عوام کو خصوصی طور پر اللہ تعالیٰ سے مغفرت اور بارش کے لیے دعا کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے پہلے بھی قوم سے بارش کے لیے نماز استسقاء کی ادائیگی اور دعاؤں کی اپیل کی تھی

Related Articles

Latest Articles