اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج ختم، سینکڑوں گرفتار، علاقہ کلیئر
اسلام آباد: تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ پولیس نے مظاہرین کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ جناح ایونیو اور سیونتھ ایونیو پر مظاہرین درجنوں گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ پرامن مظاہرین پر بربریت کی گئی، 8 کارکن شہید ہونے کی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں، جس کی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ احتجاج منسوخ کرنے کا فیصلہ حکومت کے منصوبے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ بانی چیئرمین کی ہدایات کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
بلیو ایریا کے خیبر چوک کے قریب پولیس نے مظاہرین کے خلاف آپریشن کر کے علاقے کو مکمل کلیئر کروا لیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اب وہاں کوئی آپریشن جاری نہیں ہے۔