پیر, نومبر 25, 2024

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کو فساد کی اجازت نہیں دینگے: عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو دارالحکومت میں جا کر فساد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ہمارا کوئی موازنہ نہیں، پی ٹی آئی کی سیاست فساد کی سیاست ہے، کس ریاست میں ریاست کے خلاف جہاد کے نعرے لگتے ہیں؟
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کے پی میں عوامی مفاد کا کوئی منصوبہ نہیں، ہمیں بالکل کوئی تکلیف اور پریشانی نہیں، اگر ان کو اعتماد ہو کہ لوگ خود نکلیں گے تو یہ ویڈیو بنا کر دینے کی بات نہ کرتے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ پنجاب کے لوگوں نے کسی بھی کال پر ان کو رسپانڈ نہیں کیا، پنجاب کارکردگی کو سپورٹ کرتا ہے، ان کو پاکستان کا مفاد ریڈ لائن نہیں لگتا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو نہیں معلوم کہ سیاست کسے کہتے ہیں اور پرْ امن احتجاج کیا ہوتا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ فیکٹری سے نکلنے والے دھوئیں کی مانٹیرنگ کی جاتی ہے، فیکٹری کی بھٹی سے جیسے ہی مہلک دھواں نکلتا ہے تو اسے بند کر دیا جاتا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دسمبر تک الیکٹرک بسیں پہنچ جائیں گی، ہمیں لوگوں کو گرین ٹیکنالوجی کی طرف لے کر جانا ہے۔

Related Articles

Latest Articles