اتوار, نومبر 24, 2024

افغان طالبان:ایرانی ترانے کے احترام میں بھی نہ کھڑے ہوئے

تہران میں منعقدہ اسلامی کانفرنس کے موقع پر افغانستان کے نمائندے اور قونصل جنرل محب اللہ شاکر ایرانی ترانہ بجنے پر اپنی نشست پر کھڑے نہ ہوئے بلکہ بیٹھے رہے جبکہ پورا ہال اور خود ایرانی صدر جو اس تقریب میں موجود تھے احتراما کھڑے ہوئے۔پشاور میں بھی افغان نمائندے پاکستانی ترانے کے احترام میں کھڑے نہیں ہوئے تھے جس کی وجہ سے پاکستان نے وضاحت طلب کی تھی جس پر افغانستان کی طرف سے جواب دیا گیا تھا کہ ترانے میں موسیقی تھی اگر موسیقی نہ ہوتی اور بچے ترانہ گنگناتے تو یقیناً وہ احتراماً کھڑے ہوتے۔ جبکہ ایران کی طرف سے ایسی کوئی وضاحت نہیں مانگی گئی نہ ہی ایران نے اس حوالے سے کوئی بات چیت کی۔

Related Articles

Latest Articles