ای سی پی نےپی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلقہ درخواستیں یکسر مسترد کر دیں۔الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلے میں لکھا کہ پی ٹی آئی کیطرف سے تمام اعتراضات بے بنیاد اور جھوٹ ہیں۔ الیکشن کمیشن نے لکھا کہ انٹرا پارٹی انتخابات انعقاد کرنا کمیشن کا فرض ہے۔فیصلے کی اہم باتیں کچھ اس طرح ہیں کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواستیں مسترد کی ہیں۔پی ٹی آئی کی ان درخواستوں کو بھی مسترد کیا گیاجن میں کہا گیا کہ مخصوص نشستوں پر الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے تک ملتوی کیا جائے۔ کمیشن نے پی ٹی آئی کو لکھا کہ وہ ایف آئی اے سے پارٹی کےآفس سے لے جائے گئے کاغذات کی واپسی کے لیے عدالت جائیں۔الیکشن کمیشن نے لکھا کہ وہ قانون کے مطابق چل رہے ہیں۔ کمیشن نے لکھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن انعقاد سے متعلقہ قانونی تقاضے پورے کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے