بدھ, نومبر 27, 2024

مقبول ترین

الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ، سیمنٹ کی قیمت میں کمی

الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ، سیمنٹ کی قیمت میں کمی

اسلام آباد:رواں مالی سال کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ مسلسل بڑھ رہی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق مختلف اقسام کی گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔بسوں اور ٹرکوں کی فروخت میں 82 فیصد ،جیپوں اور پک اپ گاڑیوں کی فروخت میں 60 فیصد اضافہ جبکہ رکشوں اور موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 23.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ماہرین کے مطابق شرح سود میں کمی اس رجحان کی ایک بڑی وجہ ہے، اور مزید کمی سے آٹو انڈسٹری کی فروخت مزید بڑھنے کا امکان ہے، خاص طور پر نئے ماڈلز کے متعارف ہونے سے۔اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق، پہلے چار ماہ میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد پر 147.78 ملین ڈالر خرچ ہوئے، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 23.12 فیصد زیادہ ہے۔دوسری جانب، سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 21 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1449 روپے رہی، جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.75 روپے کم ہے۔
اسلام آباد: 1432 روپے
گوجرانوالہ: 1450 روپے
لاہور: 1493 روپے
فیصل آباد: 1448 روپے
ملتان: 1463 روپے
پشاور: 1453 روپے
کراچی: 1340 روپے
کوئٹہ: 1456 روپے

متعلقہ خبریں