اتوار, نومبر 24, 2024

امبانی کی شادی کی دعوتوں میں شرکت کے کتنے پیسے ملے؟

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ انینا پانڈے نے بالی وڈ فلم انڈسٹری سے امبانی کی شادی میں شرکت کرنے والے سٹار کو جو رقم ادا کی گئی اس کا بھانڈا پھوڑا ہے۔انہوں نے اپنے انٹرویو میں اس رقم کے بارے انکشافات کئے ہیں جو سٹارز کو ادا کی گئی ۔اپنے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ شادی مہنگی ترین شادی تھی ،میںنے تو اس شادی میں بہت انجوائے کیا تھا۔مجھے میری پوری زندگی اس کی یادیں ستائیں گی۔انینا پانڈے نے کہاکہ اس شادی میں یہ بات بڑی دلچسپ تھی کہ اننت اور رادھیکا بہت زیادہ خوشی منا رہے تھے اور بہت گرمجوشی سے سب مہمانوں کا استقبال کر رہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ اس بات کا بہت شور کیا گیا کہ بالی وڈ اداکاروں نے شادی میں شرکت کے پیسے لئے،میں نے بھی شرکت کی ایسی کوئی بات نہیں کہ پیسے لئے گئے۔اگر کسی نے ڈانس کیا تو دوستوں کی شادی میں ڈانس کے پیسے نہیں لئے جاتے۔

Related Articles

Latest Articles