اتوار, نومبر 24, 2024

معروف اینکر اوریا مقبول جان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

لاہور: لاہور کی ضلعی عدالت نے اینکر اور رائٹر اوریا مقبول جان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ڈیوٹی مجسٹریٹ ثروت بتول نے اوریا مقبول جان کے 6روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔
عدالت نے اوریا مقبول جان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔اینکر اوریا مقبول جان کے خلاف سائبر کرائم اور نفرت انگیز تقریر کا کیس درج ہے۔
قبل ازیں عدالت نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اوریا مقبول جان کو ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا۔ اوریا مقبول جان کو کچھ روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

Related Articles

Latest Articles