ہفتہ, نومبر 23, 2024

این آر او نہیں ملے گا،بے گناہی ثابت کرنا ہو گی:احسن اقبال

پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا قومی اسمبلی اجلاس کے دوران کہنا تھا کہ درحقیقت این آر او مانگا جا رہا ہے جو ملنے والا نہیں۔ان کو رسیدوں کی بابت پوچھتے ہیں تو یہ واویلا شروع کر دیتے ہیں
وزیر منصوبہ بندی نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد اب علاقوں میں ترقی کی ذمہ داری صوبوں پر آگئی ہے لیکن وفاق پھر بھی صوبوں کے ساتھ مل کر صوبوں کے اندر ترقیاتی منصوبوں میں مدد کر رہا ہے
انہوں نے کہ سکھر اور حیدر آباد کے درمیان موٹر وے منصوبے کے حوالے سے چائنہ کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے،کسی بھی طرح یہ منصوبہ مکمل کروایا جائے گا
انہوں نےکہاکہ شہباز شریف کی زیر صدارت محکمہ جات کے بنیادی ڈھانچوں میں ضروری اصلاحات لا رہے ہیں

Related Articles

Latest Articles