جمعرات, نومبر 21, 2024

ایک سال میں قرضوں اور واجبات میں 7.4 ہزار ارب روپے کا اضافہ

پاکستان کے قرضے اور واجبات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ستمبر 2024 تک مجموعی قرضے اور واجبات کا حجم 85 ہزار 836 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ملک پر اندرونی قرضے 47 ہزار 536 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضے 33 ہزار 722 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر واجبات کی مالیت 4 ہزار 484 ارب روپے رہی۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ستمبر 2023 میں قرضوں اور واجبات کا مجموعی حجم 78 ہزار 419 ارب روپے تھا، جس میں ایک سال کے دوران 7 ہزار 417 ارب روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے

Related Articles

Latest Articles