بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کی جو وجوہات سامنے آئیں ہیں ان میں سے کئی وجوہات میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔ ہیڈ کوچ گیری کرسٹن چاہتے تھے کہ بابر اعظم صرف ون ڈے میچز میں کپتان ہوں انہوں نے اس حوالے سے اپنی تحریر کردہ رپورٹ میں ذکر کرتے ہوئے بابر کو مختصر فارمیٹ کی کرکٹ کی کپتانی سے ہٹانے کا کہا تھا اور بابر اعظم کے ساتھ اپنی کئی ملاقاتوں میں اس حوالے سے ذکر بھی کیا تھا۔ جبکہ بابر اعظم کے بارے میں یہ رائے ہائی جاتی ہے کہ وہ سارے فارمیٹس کی کپتانی کرنا چاہتے ہیں نا کہ کسی ایک فارمیٹ کی۔اب بابر کی جگہ پر قومی کرکٹر رضوان کو کپتانی ملنے کا چانس ہے