جمعرات, نومبر 21, 2024

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کوئی امکان نہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ فی الحال بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کوئی امکان نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا ابھی کوئی امکان نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک ان کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانت نہیں ہوئی،یہ بات سب کو پتہ ہے کہ 9مئی کے احکامات پی ٹی آئی قیادت نے ہی دیئے تھے، پی ٹی آئی کے رہنما ء 9مئی کو مختلف مقامات پر سڑکوں پر تھے۔
انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ 2میں بانی کی ضمانت ہوئی ہے، مقدمہ ابھی چل رہا ہے، مقدمے کیلئے بہت شواہد ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں کیس آگے بڑھے گا تو ضمانت ختم بھی ہو سکتی ہے۔
مذاکرات کے سوال پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ مذاکرات ہوئے بھی تو پی ٹی آئی کے پر امن رہنے کی ضمانت کون دے گا؟، ویسے بھی مذاکرات صوبوں اور وفاق میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک 9مئی مقدمات کا فیصلہ نہیں ہوتا تو یہ ملک میں کیا مثال بنے گی۔

Related Articles

Latest Articles