اسلام آباد میں بغیر اجازت کے جلسہ،جلوس منعقد کرنے قید کی سزا کا بل سینیٹ آف پاکستان نے منطور کر لیا۔بل کے مطابق بغیر حکومت کی اجازت جلسے منعقد کرنےاور ان جلسوں میں شرکت کرنے پر تین سال تک قید ہو سکتی ہے
یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کی جانب سے پیش کئے گئے بل کے مطابق اسلام آباد میں ایک جگہ مخصوص کی جائے جہاں پر جلسہ جلوس کی اجازت ہو اس کے علاوہ جلسوں کی اجازت نہ ہو اور لوگ پر امن طور پر جلوس منعقد کرنا چاہیں تو اجازت لیں۔
بل پر پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اسلام آباد میں جلسہ کر رہی ہے تو اسی کو روکنے کےلئے ایسی قانون سازی ہو رہی ہے۔
سینیٹ اجلاس میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ کسی جلسے کا اس بل سے واسطہ نہیں ہے یہ بل تو ہمیشہ کےلئے جاری کیا جا رہا ہے۔ کسی جلسے کو روکا تو نہیں جا رہا بلکہ جلسہ منعقد کرنے کےلئے قانونی راستہ بنایا جا رہا ہے یہ تو ایک سہولت دی جا رہی ہے
کثرت رائے کی وجہ سے ایوان سے بل منظورہو گیا