اتوار, نومبر 24, 2024

بھارت میں ایک اور فوجی نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خودکشی کرنے والا سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی بٹالین 64 میں تعینات تھا جو نیکسل باغیوں کے خلاف کارروائی کرتی ہے۔

خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت ارجن چرن نائیک کے نام سے ہوئی۔ کمرے سے کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا۔

پوسٹ مارٹم میں موت کی وجہ گلا گھٹنا آئی ہے جس سے خودکشی کی تصدیق ہوگئی۔ تاحال خودکشی کے محرک کا پتا نہیں چل سکا۔

پولیس نے مقدمہ درج تحقیقات کا آغاز کردیا تاہم اس قسم کے واقعات میں اب تک کسی انکوائری کمیٹی کی ٹھوس رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

لاش کو پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے بعد آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا۔

خیال رہے کہ بھارت میں پست ہمتی، افسران کے ناروا سلوک اور ذہنی دباؤ کے باعث فوجی اہلکاروں میں خودکشی کے واقعات عام ہیں۔

Related Articles

Latest Articles