پیر, نومبر 25, 2024

جنوبی خیبرپختونخوا میں شہری شام کے وقت گھر سے نہیں نکل سکتے: امیر مقام

پشاور: وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کے جنوبی اضلاع میں شام کے وقت لوگ گھروں سے نہیں نکل سکتے،کے پی میں عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، کے پی میں روز بروز حالات بگڑ رہے ہیں، مالاکنڈ سمیت ضم اضلاع میں امن و امان کی صورتِ حال دیکھ لیں، صوبے کے چیف ایگزیکٹیو کو کوئی احساس نہیں،صوبائی حکومت نے ڈینگی کی روک تھام کے لیے کیا کیا؟ وزیرِ اعلی کو اپنے اختیارات کا بھی پتہ نہیں، وہ غیر سنجیدہ ہیں،وزیرِ اعلیٰ صوبے کی پولیس کی حوصلہ شکنی نہ کریں۔
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر،گلگت بلتستان و سیفران اور صدر مسلم لیگ (ن )خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، صوبے کے چیف ایگزیکٹو کو کوئی احساس نہیں ہے، وہ تو اپنی ناکامیاں چھپانے میں لگے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ جنوبی اضلاع میں شام کے وقت لوگ گھروں سے نہیں نکل سکتے، سوات کے علاقہ مالم جبہ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتا ہوں، بدقسمتی سے کے پی میں پی ٹی آئی کی تیسری ٹرن ہے۔ کے پی میں روز بروز حالات بگڑ رہے ہیں، مالاکنڈ سمیت ضم اضلاع میں امن وامان کی صورتحال دیکھ لیں، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی قربانیاں دیکھ لیں ،حالات بہتر ہوئے۔
امیر مقام نے کہا کہ اب شام کے بعد یہاں لوگ باہر نہیں نکل سکتے،پولیس مظاہرے کرنے لگی، کل سوات کا واقعہ ہوا، دنیا میں کیا پیغام دے رہے ہیں، انجینئر امیر مقام نے کہا کہ افسوس ہے کہ صوبہ کا چیف ایگزیکٹو کو احساس ہی نہیں،اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے کیا کر رہا ہے؟
وزیر اعلیٰ کبھی کہتا ہے لاہور فتح کریں گے، اب میانوالی میں جلسہ کرنے جارہا ہے، بھڑکیں مار رہا ہے، پہلے بجلی کے لیے ڈیڈ لائن دی، کیا ہوا؟۔ انہوںنے کہاکہ آپ کی بانی کو رہا کرانے کی ڈیڈ لائن بھی ختم ہوگئی، بنوں میں کیا کیا؟ امن لانے کیلئے ٹی ٹی پی، افغانستان سے مذاکرات کروں گا، سارے اعلانات ہیں۔

Related Articles

Latest Articles