وفاقی حکومت نے حج 2025 کے لیے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری سکیم کے تحت حج پر جانے کے خواہشمند افراد سے درخواستوں کی وصولی کا آغاز 18 نومبر سے ہو گا، اور عازمین 3 دسمبر تک مخصوص بینکوں میں اپنی درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔
وفاقی کابینہ نے اگلے سال کے حج پیکیج کی منظوری دے دی ہے، جس کی مالیت 10 لاکھ 75 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ سرکاری سکیم کے تحت عازمین سے حج کی رقم 3 اقساط میں وصول کی جائے گی۔ درخواست جمع کرواتے وقت 2 لاکھ روپے جمع کروانے ہوں گے۔
قرعہ اندازی میں نام آنے پر عازمین کو 10 دن کے اندر 4 لاکھ روپے کی مزید ادائیگی کرنا ہو گی، جبکہ بقیہ رقم 10 فروری تک لازمی طور پر جمع کروانی ہو گی۔ مجموعی طور پر حج کے اخراجات 10 سے 11 لاکھ روپے کے درمیان ہوں گے۔