پیر, نومبر 25, 2024

حکومت اور پی ٹی آئی میں رابطہ ہے نہ ہو سکتا ہے: شیخ وقاص

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان نہ کوئی رابطہ ہے اور نہ ہوسکتا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رابطے سے متعلق خبر جعلی ہے، جعلی خبر احتجاج کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔
پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ رابطے سے متعلق خبر 24 مارچ کا احتجاج روکنے کی کوشش ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کے ساتھ کسی سطح پر کوئی رابطہ نہیں اور نہ ہو سکتا ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہ کہا کہ کسی بھی حوالے سے احتجاج کو روکا نہیں جا سکتا، نجی ٹی وی کی رابطے سے متعلق خبر فیک نیوز ہے۔پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ احتجاج اور اس کی تیاری کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

Related Articles

Latest Articles