اٹارنی جنرل کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں یہ ڈیمانڈ کی گئی ہے کہ ڈیم فنڈ کے پیسے واپڈا کو اور وفاق کو دئےجائیں۔کیونکہ فنڈ جمع کرنے کےلئے اکائونٹ سٹیٹ بنک کی طرف سے کھولا گیا تھا۔سماعت پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سوالات پوچھتے ہوئے کہا ہے کہ بتایا جائے کتنی رقم جمع ہوئی اور یہ معاملہ کیسے شروع ہوا تفصیلی بریف کیا جائے۔
واپڈا وکیل سعد رسول نے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ20 ارب فنڈ جمع ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے فریقین میں اختلافات تھے۔انہوں نے کہاکہ گزارش ہے کہ تمام معاملات عدالتوں کے ذریعے ہی حل کئے جانے چاہئیں