ہفتہ, نومبر 23, 2024

خیبرپختونخوا، جھڑپوں میں مزید 5 افراد ہلاک، پندرہ زخمی

کرم: ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں حریف قبائل کے درمیان مسلسل آٹھ روز سے جاری جھڑپوں کے دوران فائرنگ کے تازہ واقعات میں مزید 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ہسپتال کے ایک عہدیدار کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ آٹھویں بھی جاری رہا جس سے اب تک جھڑپوں میں مجموعی طور پر 46 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ،96 افراد زخمی ہیں۔
پولیس اور ہسپتال ذرائع نے گزشتہ ہفتے ڈان کو بتایا تھا کہ ان جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا جب اپر کرم کے بوشہرہ قبائل نے احمد زئی قبائل کی زمینوں پر بنکرز بنانا شروع کر دئیے تھے۔ذرائع کے مطابق بدھ کو بالشخیل، سدہ، خر ویلی، پیوار، مقبل اور دیگر علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
کرم ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال ( ڈی ایچ کیو) کے ڈاکٹر قیصر عباس بنگش نے ڈان ڈاٹ کام کو ان تازہ جھڑپوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مسلح جھڑپوں سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں پرامید ہے صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی۔

Related Articles

Latest Articles