ہفتہ, نومبر 23, 2024

دہشتگردی عالمی مسئلہ، عالمی برادری مل کر کام کرے: شہبازشریف

نیویارک: وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس کے تدارک کیلئے عالمی برادری کو مل کر کام کرنا ہوگا۔جمعرات کو وزیراعظم محمدشہبازشریف نے نیویارک میں برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی معاشی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی اور دونوں رہنمائوں نے تجارت ،سرمایہ کاری ، عوامی رابطے اور دیگرشعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر معاشی استحکام کے بعد ملکی معیشت کی ترقی کیلئے حکومت کے اقدامات بالخصوص ایف بی آر کی اصلاحات اور ٹیکس بیس میں اضافے پر روشنی ڈالی اور موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے پاکستان کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم نے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس کے تدارک کیلئے عالمی برادری کو مل کر کام کرنا ہوگا۔وزیر اعظم نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے برطانیہ کے تیسرے بڑے ملک کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور منصوبوں پر روشنی ڈالی۔
برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے دونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے عوامی روابط کے فروغ اور تبادلوں سے باہمی طور پر مفید ترقی کے اہداف کا حصول کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

Latest Articles