منگل, نومبر 26, 2024

ریسٹورنٹس کو ہٹانے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے مارگلہ ہلز پر قائم معروف ریسٹورنٹ مونال لاء مونتالہ، گلوریہ جینز سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو ہٹانے، کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو نیوی گالف کلب کا قبضہ لینے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم برقرار رکھتے ہوئے نظرثانی درخواستیں خارج کردیں۔
سپریم کورٹ نے نیشنل پارک ایریا میں تجارتی سرگرمیوں پر نظرثانی درخواستوں کا فیصلہ سنا دیا۔اپنے فیصلے میں عدالت عظمیٰ نے نیشنل پارک ایریا میں قائم ریسٹورنٹس کے حق میں دی گئی آبرزویشنز واپس لے لیں، اس کے علاوہ مونال اور دیگر ریسٹورنٹس کو کسی اور مقام پر لیز کے وقت ترجیح دینے کی آبرزیشن بھی واپس لے لی۔
عدالت عظمیٰ نے کہا کہ مونال ریسٹورنٹ ،لا مونتانہ اور دیگر ریسٹورنٹس نے رضاکارانہ طور پر تین ماہ میں ریسٹورنٹس ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی، عدالت میں یقین دہانی کے باوجود نظرثانی دائر کرنا عدالت کیساتھ مذاق ہے، رضاکارانہ تین ماہ میں ریسٹورنٹس ختم کرنے کی یقین دہانی کے بعد نظرثانی دائر کرنا توہین آمیز ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو کہا ان ریسٹورنٹس کو دیگر علاقوں میں ترجیح بنیادوں لیز دی جائے، عدالت نے قرار دیا کسی اور مقام پر ریسٹورنٹس کی لیز میں نیشنل پارک ایریا کے ریسٹورنٹس کو ترجیح دی جائے، سپریم کورٹ لیز کے عمل میں ترجیح دینے کے اپنے فیصلے کو حذف کرتی ہے، اس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے۔

Related Articles

Latest Articles