بدھ, نومبر 27, 2024

مقبول ترین

رینجرز، پاک فوج، ایف سی اور پولیس کے اہلکاروں نے جرأت مندی سے شر پسندوں کو پیچھے ہٹایا،نقوی

رینجرز، پاک فوج، ایف سی اور پولیس کے اہلکاروں نے جرأت مندی سے شر پسندوں کو پیچھے ہٹایا،نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ شر انگیزی کی سازش ناکام ہوگئی۔ محسن نقوی نے ڈی چوک سے خیبر پلازہ تک دورہ کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے ملاقات کی۔
وزیر داخلہ نے جوانوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے ڈی چوک اور دیگر علاقوں کو کلیئر کرانے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے نقصانات کا جائزہ لیا اور فوری صفائی اور رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ رینجرز، پاک فوج، ایف سی اور پولیس کے اہلکاروں نے جرأت مندی سے شر پسندوں کو پیچھے ہٹایا۔ انہوں نے تمام اداروں کو ان کے شاندار کردار پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پُرامن پاکستان اور عوام کی فتح ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں