اتوار, نومبر 24, 2024

زبان سے بیماریوں کا پتہ لگانے والا اے آئی ماڈل تیار

عراق اور آسٹریلیا کے محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا کمپیوٹر الگورتھم تیار کیا ہے جو کسی شخص کی زبان کے رنگ کا تجزیہ کر کے اس شخص کی 98 فیصد درستگی کے ساتھ طبی حالت کا پتہ لگا سکتا ہے۔

” بغداد کی مڈل ٹیکنیکل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا میں محققین اور سینیئر مصنف علی النجی  کا کہنا تھا کہ عام طور پر ذیابیطس کے شکار لوگوں کی زبان پیلی ہوتی ہے۔ کینسر کے مریضوں کی جامنی زبان جس میں موٹی چکنائی کی کوٹنگ ہوتی ہے اور شدید فالج کے مریضوں کی زبان غیر معمولی شکل کی سرخ زبان ہوتی ہے۔

دوسری جانب سفید زبان خون کی کمی کی نشاندہی کر سکتی ہے۔ جن لوگوں کو COVID-19 کے سنگین معاملات درپیش ہوتے ہیں ان کی زبان گہری سرخ ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

اسی طرح انڈیگو یا بنفشی رنگ کی زبان عروقی اور معدے کے مسائل یا دمہ کی نشاندہی کرتی ہے۔

النجی کا کہنا تھا کہ ان کا مجوزہ اے آئی امیجنگ سسٹم بیماری کی علامات کے لیے زبان کا معائنہ کرنے کے روایتی چینی طِب کی نقل کرتا ہے۔

مصنوعی ذہانت کے ماڈل کو زبان کے رنگ اور متعلقہ حالت کی شناخت کے لیے 5,200 سے زیادہ تصاویر کا ڈیٹا فراہم کیا گیا۔ محققین نے مشرق وسطیٰ کے دو اسپتالوں سے زبان کی 60 تصاویر کے ساتھ اس کا تجربہ کیا

Related Articles

Latest Articles