سرکاری ملازمین کےلئے نئی قسم کی پنشن سکیم سرکاری و وفاقی ملازمین کےلئے حکومت کی جانب سےلائی گئی ہے۔
آفس برائے وزارت خزانہ نے وفاقی حکومت کی نئی پنشن سکیم کےلئے جو میمورنڈم جاری کیا ہے اس کے مطابق سکیم ایسے ملازمین میں کےلئے جن کی مستقل تقرری پہلی جولائی2024 کے بعد ہوئی ہے۔میمو کے مطابق فوجی بجٹ سے تنخواہ حاصل کرنے والے سویلین ملازمین بھی شامل ہیں اس کے ساتھ ساتھ سکیم پہلی جولائی 2025 کے بعد بھرتی میں شامل ہونے والےفوجی اہلکاروں کےلئے بھی ہے۔
پنشن سکیم کے حوالے سے لوگوں میں تحفظات تھے کہ نئی تقرریوں میں پنشن بالکل ختم نہ کر دی جائے مگر ایسا نہ ہوا اور پچھلی سکیم میں ردو بدل کے ساتھ نئی سکیم جاری کی گئی ہے