پشاور: مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی پی ٹی آئی سے بات چیت سے انکار میرے نوٹس میں نہیں۔ اسٹیبلشمنٹ سے ابھی تک کوئی باضابطہ بات نہیں ہوئی، ابھی بات نہیں احتجاج ریکارڈ کرنا ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ تمام حلقوں میں 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، وزیراعلیٰ نے منتخب نمائندوں کو اپنے حلقوں میں تیاریاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
حکومت، پی ٹی آئی اعلیٰ سطح رابطہ، ممکنہ بریک تھرو کی کوششیں، مذاکرات کامیاب ہوئے تو 24 نومبر کا احتجاج ملتوی ہوسکتا ہیبیرسٹر سیف نے کہا کہ موٹر وے پر تمام قافلے جمع ہو کر علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں اسلام آباد جائیں گے۔
علاوہ ازیں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل نے کہا کہ جدوجہد کنٹینرز اور پولیس کی وجہ سے نہیں رکتی۔ زرتاج گل نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کے حوصلے بلند ہیں اور جدوجہد جاری رہے گی، پی ڈی ایم کی حکومت جھوٹ اور مقدمات کی بنیادوں پر کھڑی ہے۔