جمعرات, نومبر 21, 2024

سپریم کورٹ: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی درخواست خارج کردی

سپریم کورٹ کے سات رکنی آئینی بینچ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف دائر کی گئی درخواست خارج کردی ہے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تشکیل دیے گئے اس بینچ نے درخواست گزار محمود اختر نقوی کی درخواست کو غیر موزوں قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ درخواست گزار نے عدالتی کارروائی میں دلچسپی نہیں لی اور نہ ہی قانونی تقاضے پورے کیے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں پارلیمنٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافے کا قانون منظور کیا تھا۔ اس قانون کے تحت اب آرمی چیف سمیت دیگر افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت 5 سال ہوگی۔

گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سمیت کئی اہم مقدمات کی سماعت ہوئی تھی۔ تاہم، عدالت نے صرف چند مقدمات پر فیصلہ سنایا جبکہ دیگر مقدمات کو مستقبل کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا

Related Articles

Latest Articles