سکھر سے تعلق رکھنے والے نوجوان ویٹ لفٹر یوسف اعوان، جو 2021 میں مسٹر سندھ کے ٹائٹل کے فاتح رہ چکے ہیں اور بعد ازاں ساؤتھ ایشیا چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی، نے ایک بار پھر ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
تھائی لینڈ میں ہونے والی ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2024 میں یوسف اعوان نے اپنی مدد آپ کے تحت شرکت کرتے ہوئے دو گولڈ میڈلز اور ایک سلور میڈل اپنے نام کر کے پاکستان کو عالمی سطح پر نمایاں مقام دلوایا۔
یوسف اعوان نے بتایا کہ مالی مشکلات کے باوجود سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان شیخ نے ان کا بھرپور ساتھ دیا، جس کی بدولت وہ اس کامیابی تک پہنچے۔
انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ اگر ان جیسے نوجوان کھلاڑیوں کو مزید سہولیات اور حمایت فراہم کی جائے تو وہ پاکستان کا وقار عالمی سطح پر مزید بلند کر سکتے ہیں۔