ایس سی او کا سربراہی اجلاس15اکتوبر اسلام آباد پاکستان میں ہی ہوگا اور اس اہم اجلاس میں چین کے وزیر اعظم کی شرکت بھی ہو گی
بھارت کی جانب سے شرکت میں ہچکچاہٹ دکھانے کی وجہ سے اسلام آباد میں اجلاس ہونا مشکوک ہو چکا تھا لیکن اب حکومت نے باقاعدہ اعلان کر دیا ہے ۔
چین کے وزیر اعظم اس اہم اجلاس میں شرکت کےلئے 14اکتوبر کو پاکستان آئیں گےجبکہ ایس سی او کے باقی رکن ممالک بھی پاکستان میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے البتہ انڈیا اور روس کی طرف سے اس حوالے سے شرکت کرنے یا نہ کرنے کی کوئی کنفرمیشن نہیں موصول ہو سکی جس کی وجہ سے ان ممالک کی شرکت مشکوک ہو چکی ہے