چائنہ کے صدر شی جن پنگ نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی سالگرہ پر ان کو خصوصی مبارکبادی لیٹر بھجوایا ہے۔یہ خط پاکستان اور چین کے درمیان دوستی میںایک بڑے اضافے کے طور ر دیکھا جا رہا ہے ۔کیونکہ ایسے خط سے سفارتی تعلقات میں غیر معمولی مضبوطی آتی ہے۔اپنے خط میںشی جن پنگ نے وزیر اعظم کےلئے نیک تمنائوں،مبارکباد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چائنہ مشکل حالات میں بھی اکٹھے کام کرتے رہے ہیں اس حوالے سے پوری تاریخ ہے اور ہم اسٹرٹیجک اہمیت کے شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں اور آئندہ بھی ایسے شعبوں میں تعاون کے متمنی ہیں۔بین الاقوامی اکھاڑ پچھاڑ اور معاملات ہمارے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہو سکتے۔