ہفتہ, نومبر 23, 2024

شیخ وقاص اکرم نے حکومت کیساتھ مذاکرات کی بات مان لی

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور مذاکرات کی اجازت مانگنے نہیں گئے،بشری بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں 5 اور 10 ہزار لوگ لانے کا پیغام بانی پی ٹی آئی کا ہے، پارٹی میں کوئی گروپنگ نہیںپریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ علی امین نے بانی پی ٹی آئی سے پوچھا کہ اگر مذاکرات کیلئے اپروچ کیا جاتا ہے تو پھر کیا کرنا چاہیے جس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے کبھی مذاکرات کی مخالفت نہیں کی اگر ہمارے تین مطالبات اور اہداف پر مذاکرات ہوں تو پھر کر لیں۔
انہوں نے کہا کہ 24نومبر کو احتجاجوں سے متعلق بات ہو رہی ہے کہ سخت اقدامات ہوں گے، جڑواں شہروں میں بھاری نفری تعینات کرنے کا بھی کہا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سنا ہے کہ حکومت طالب علموں کے داخلہ منسوخ کرنے پر بھی غور کر رہی ہے تاہم آپ کچھ بھی کرلیں عوام اپنے حقوق کیلئے نکلیں گے ریاست اور حکومت کا کام دھمکانا نہیں ہوتا۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کی تیاریوں سے لگ رہا ہے کہ ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، آج بھی بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جو مقررہ لوگ نہیں لایا وہ اپنے مستقبل کا سوچ لے۔
انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں 5اور 10ہزار لوگ لانے کا پیغام بانی پی ٹی آئی کا ہے، پارٹی میں کوئی گروپنگ نہیں ہے۔شیخ وقاص نے پریس کانفرنس میں مذاکرات کی بات مان لی جبکہ اس سے پہلے انہوں نے حکومت اور پی ٹی آئی کے رابطوں پر دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی خبر کو فیک نیوز قرار دے کر کہا تھا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کا کسی سطح پہ کوئی رابطہ نا ہے نا ہوسکتاہے۔

Related Articles

Latest Articles