پیر, نومبر 25, 2024

علی امین گنڈاپور افغان صوبے کے وزیرِ اعلیٰ لگتے ہیں: فیصل کریم

پشاور: گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے پی نہیں بلکہ افغانستان کے کسی صوبے کے وزیرِ اعلیٰ لگتے ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی سے شروع میں پازیٹیو بات کی لیکن انہوں نے فائدہ اْٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ ایک آئینی عہدے پر بیٹھا ہوں، آئین کے خلاف کام نہیں ہونے دوں گا، صوبے کے امن و ترقی کے لیے کوئی بھی کام کرے گا تو اس کا ساتھ دوں گا۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ حکومتیں دوسری حکومتوں سے بات کرتی ہیں، وزیرِ اعلیٰ کہہ رہے ہیں کہ وہ دوسرے ملک سے بات کریں گے۔
گورنر خیبر پختون خوا نے کہا کہ پی ٹی آئی جس طرح سے گالم گلوچ کرتی ہے اسے جلسے کی اجازت نہیں دینی چاہیے، تحریکِ انصاف کے لوگ ملک دشمنی کا ایجنڈے لے کر پھرتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس قسم کے لوگوں کو جلسے کی بالکل اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

Related Articles

Latest Articles