جمعہ, نومبر 22, 2024

فلسطین کیلئے سب سے مضبوط آواز پی ٹی آئی کی ہے: ذلفی بخاری

لندن: بانی پی ٹی آئی کے بارے یروشلم ٹائمز کے آرٹیکل سے متعلق خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ذلفی بخاری کہا ہے کہ پریشان نہ ہوں اور بھی بہت کچھ آنے والا ہے، صبر سے کام لیں، اسی طرح روتے رہو گے اور یہ بہت بورنگ ہے۔
ذلفی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی تقریباً 30 سال کی سیاست کے بعد ان دنوں مایوس افراد کا ایک ہی مسترد شدہ بیانیہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے پچھلے 1 سال میں اپنے ہی لوگوں پر ظلم کرنے کے علاوہ کیا کیا ہے؟
ذلفی بخاری نے کہا کہ یروشلم پوسٹ میں بانی پی ٹی آئی کوایک نرم حامی کے طور پر جوڑنے کی کوشش کی گئی، یروشلم پوسٹ میں ذکراس لیے آیا کہ بانی پی ٹی آئی نے "ایک آزاد خارجہ پالیسی بنانے” کا بیان دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیکل کو چھپوانے والے ہی اسے اسرائیل کے بارے میں ہمارے مؤقف سے جوڑ سکتے ہیں، پوری مسلم دنیا میں بانی پی ٹی آئی سے زیادہ مضبوط آواز کوئی نہیں جو فلسطینی عوام کے حقوق کیلئے کھڑی ہو۔
ذلفی بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوا کسی نے اسرائیل کی اپنی تخلیق کے وقت سے کیے جانے والے مظالم کی مذمت کی، فلسطینیوں اور کشمیریوں دونوں کے حق خود ارادیت کی بات بانی پی ٹی آئی نے ہر فورم پر کی ہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے ایک آرٹیکل میں بانی پی ٹی آئی کو اسرائیل کا حمایتی قرار دیا گیا ہے۔

Related Articles

Latest Articles