جمعرات, نومبر 21, 2024

فیض حمیدکومیرےخلاف وعدہ معاف گواہ بنایاجائےگا:عمران خان

 تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ کے نئے کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ کسی اور کمانڈر کو نہیں جانتا، اتنا جانتا ہوں فیض حمید قابل جنرل تھے،ان کے اقدامات سے عوام پی ٹی آئی کے ساتھ مزید جڑ رہےہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمرا ن خان نے کہاکہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے شرمناک باتیں کی جارہی ہیں،الزام لگایا جارہا ہے وہ فیض حمید سے معلومات لیتی تھیں، فیض حمید کی گرفتاری کا ڈرامہ میرا مقدمہ ملٹری کورٹ لے جانے کیلئے کیا جارہا ہے۔یہ سب اس لیے کیا جارہا ہے قاضی فائز عیسیٰ کو ایکسٹینشن نہیں مل رہی۔انہیں خدشہ ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہو جائے۔اگر حمود الرحمن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پر عمل درآمد ہوتا تو الیکشن ہو جاتا۔

عمران خان نے کہا کہ عمل درآمد سے ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاء بھی نہ ہوتا جو تین مارشل لاء لگے وہ بھی نہ ہوتے۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپکے ملٹری کورٹ منتقل ہونے پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ عوام نے 8 فروری کو اپنا فیصلہ دے دیا ہے،عوام اپنے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے،پارٹی مضبوط سے مضبوط تر ہو چکی ہے جو یہ سوچ رہے ہیں وہ احمق ہیں۔

Related Articles

Latest Articles