قومی اسمبلی نے اہم اجلاس میں انتخابی ایکٹ ترمیمی بل اور دیگر کئی اہم بلز کی منظوری دے دی ہے۔اسمبلی اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہوا۔ پارلیمانی امور کےو زیرر اعظم نذیر نے انتخابی ایکٹ ترمیمی بل 2024 پیش کیا اور ایوان نے اس بل کو کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ ن لیگ کے رکن دانیال چوہدری کی طرف سے پُرامن اجتماع کے ساتھ ساتھ امن عامہ بل 2024 بھی پیش کیا گیا تھا۔مذکورہ بل پر پی ٹی آئی ، سنی اتحاد کونسل کی جماعتوں نے شدید احتجاج ریکارڈ کروایااور اس کی منظوری کے مخالف رہے۔ جبکہ، ایوان سے اسی بل نے بھی کثرت رائے سے منظوری حاصل کر لی۔پی ٹی آئی و سنی اتحاد کونسل کے تمام اراکین نےمذکورہ بل کی منظوری پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایااور نعرے بازی کی۔ جمشید دستی جو کہ پی ٹی آئی کے رکن ہیں نے ایوان میں کورم کا مسئلہ اٹھادیا جس پر قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس پیر شام 5 بجے تک کےلئےملتوی کیا گیا