کراچی: قوم پرست رہنما ماہ رنگ بلوچ کو کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ماہ رنگ بلوچ غیرملکی ایئرلائن سے امریکہ جانے کی خواہشمند تھیں۔ ذرائع کے مطابق ماہ رنگ کا نام امیگریشن کی اسٹاپ لسٹ میں ہونے کے باعث روانگی سے روکا گیا۔
بعدازاں سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے ایئرپورٹ پر روکے جانے سے متعلق تفصیلی ٹوئٹ کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں ٹائم میگزین گالہ میں شرکت کے لیے امریکا جانا طے شدہ پروگرام کا حصہ تھا، ٹائم میگزین کی 100 بااثر ابھرتی شخصیات کی فہرست میں مجھ سمیت دیگر نامور لیڈرز کو نامزد کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بغیر کسی قانونی جواز کے ایئرپورٹ پر روک لیا گیا اور کوئی معقول وجہ بھی نہیں بتائی گئی جو میرے بنیادی اور آزادنہ سفر کے حقوق کے خلاف وزری ہے۔ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ ریاست بلوچ آواز پر کس قدر خوف اور عدم تحفظ کا شکار ہے۔