پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ یونیورسٹیز نوجوانوں کو علم پڑھاتی ہیں تاکہ ایک مضبوط قوم کی تشکیل ہو مگر ن لیگ والے ایسے وائس چانسلر لگانا چاہتے ہیں جن پر کرپشن کے بے تہاشا الزامات ہیں۔ان کرپٹ چانسلرز کی تعیناتی سے نوجوان کیا سیکھیں گے۔جب میرٹ پر وائس چانسلرز کی تعیناتیاں نہیں ہو گیں تو تعلیمی نظام کے درست ہونے کی امید کیسے کی جا سکتی ہے۔پی پی رہنما صداقت شیروانی کے گھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور پیپلز پارٹی اتحادی ضرور ہیں مگر ہم ساتھ چلنا چاہتے ہیں مگر کرپشن کو برداشت نہیں کرونگا۔