سرکاری ملازمین کے بچوں کے ملازمت کوٹہ سے متعلق سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا ہے ۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نےسرکاری ملازمین کے بچوں کے ملازمت کوٹہ سے متعلق درخواست سنی جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق یہ اپیل پشاور ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف ہے ۔پنجاب کی حکومت نےرولز کو تبدیل کر کےسرکاری ملازمین کے بچوں کے ملازمت کوٹہ سے متعلق تبدیلی کی ہے اور کوٹہ کو ختم کر دیا ہے،بلوچستان میں دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کےلئے یہ سہولت ہے۔کے پی میں بھی یہ پالیسی ہے ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں بھی نوکری دینے کا قانون ہے۔قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ سرکاری ملازمین کے بچوں کے ملازمت کیوں دی جائیں اس کی کوئی منطق ہے تو ہمیں بھی بتا دیں۔