جمعہ, نومبر 22, 2024

ملک کے پہلے سکول نیوٹریشن پروگرام کا افتتاح

لاہور: وزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈیرہ غازی خان کے گورنمنٹ پرائمری سکول ایم سی ون میں پنجاب میں ملک کے پہلے اورسب سے بڑے سکول نیوٹریشن پروگرام کا افتتاح کردیا -وزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈیرہ غازی خان گورنمنٹ پرائمری سکول کی ہر کلاس میں جا کر بچوں کو دودھ کے پیک دئیے -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کی نشستوں پر جاکر دودھ کے ڈبے پیش کئے –
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں کو دودھ کے پیکٹ خود کھول کر دیئے اور نگرانی میں ختم کرائے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ سے ان کے نام پوچھے اور تعریف کی- وزیراعلی مریم نوازشریف سکول کے طلبہ کے درمیان جا کر بیٹھ گئیں،جس پر طلبہ نے مسرت کااظہار کیا-
وزیراعلی مریم نوازشریف نے بچوں سے ان کی صحت اور تعلیم کے بارے میں دریافت کیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے بچوں سے پڑھائی میں درپیش مسائل کے بارے میں پوچھا -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے دریافت کرنے پر اداس بیٹھے طالب علم نے والد کی بے روزگار ی کے بارے میں بتایا ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ننھے طالب علم کے والد کو روزگار کی فراہمی کی ہدایت کی-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے بریفنگ میں بتایا کہ ’’چیف منسٹر سکول نیوٹریشن پروگرام‘‘کے پائلٹ پراجیکٹ کا جنوبی پنجاب کے تین اضلاع سے آغازکیا گیاہے-ڈیرہ غازی خان، راجن پور او رمظفر گڑھ کے پرائمری سکول نیوٹریشن پائلٹ پراجیکٹ میں شامل ہیں –
غذائی قلت کے شکار 4لاکھ سے زائد طلبہ کو غذائیت سے بھرپور دودھ کا پیک دیاجائے گا-ڈیرہ غازی خان، راجن پور اورمظفر گڑھ کے 3ہزار 527سکولوں کے طلبہ کو روزانہ 175ملی لیٹر دودھ کا پیک ملے گا- بچے دودھ کا خالی پیک سکول میں جمع کرائیں گے- خالی رئیپرز کی ری سائیکلنگ سے ہونے والی آمدن متعلقہ سکول پر ہی خرچ کی جائے گی-
وزیراعلی مریم نوازشریف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہت پیارے بچو،آپ سے ملکر بے انتہاء خوشی ہوئی ہے-ایک بچی خدیجہ نے مجھے ابھی کہاکہ آپ اتنی دور سے صرف ہم سے ملنے آئی ہیں -ڈیرہ غازی خان لاہور سے جتنا بھی دور ہو میں آپ سے دور نہیں –
بچو!میں لاہور میں بیٹھ کربھی آپ کے بارے میں سوچتی ہوں کہ میری قوم کا مستقبل خوب پڑھے اور اچھی صحت ہو، طاقتور ہوں -میں سوچتی ہو ں کہ میری قوم کے بچوں کی اچھی گرومینگ ہو او راچھی طرح تعلیم حاصل کریں -اس تقریب کے مہمان اور وی آئی پیز یہ بچے ہیں،ان بچوں سے اتنا پیار ملا کہ بتا نہیں سکتی-

Related Articles

Latest Articles