پیر, نومبر 25, 2024

نہتے فلسطینیوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، وزیراعظم

نیویارک: وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کو طوالت دینے والوں کے ہاتھ بھی غزہ کے بچوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں،نہتے فلسطینیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، فلسطینی بچے شہید ہورہے ہیں مگر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،عالمی برادری کو پائیدار امن اور دو ریاستی حل کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا،بھارت کے جارحانہ عزائم سے خطے کے امن کو خطرات ہیں، بدقسمتی سے پاکستان کی مثبت تجاویز کا بھارت نے جواب نہیں دیا، پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی،ہمارے بہادر جوان، بچے اور شہری اس ناسور کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے، فتنہ الخوارج کے عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔وزیراعظم شہباز شریف نے قرآن کریم کی آیات سے اپنے خطاب کا آغاز کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے بطور وزیراعظم دوسری بار خطاب میرے لئے باعث اعزاز ہے، وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کے صدر کو انتخاب پر مبارکباد دی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل درآمد کے لئے پرعزم ہے، موجودہ حالات میں دنیا کو بے پناہ چیلنجز درپیش ہیں،موسمیاتی تبدیلیوں سے درپیش چیلنجز میں اضافہ ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ غزہ پر اسرائیل کی جارحیت جاری ہے، یوکرین جنگ نے بھی عالمی مسائل پیدا کئے، غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں،غزہ کے المناک سانحہ نے انسانیت کو ہلا کر رکھ دیا ہے، غزہ کے المناک سانحہ نے انسانیت کو ہلا کر رکھ دیا ہے، معصوم بچوں، عورتوں اور نہتے شہریوں کے قتل پر خاموش نہیں رہا جا سکتا، اسرائیلی جارحیت کو طوالت دینے والوں کے ہاتھ بھی غزہ کے بچوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں،نہتے فلسطینیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، عالمی برادری کو پائیدار امن اور دو ریاستی حل کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی مذموم کوششیں ہو رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی مذموم کوششیں ہو رہی ہیں، غیر مقامی افراد کو کشمیر میں آباد کیا جا رہا ہے، بھارتی جبر کے باوجود کشمیر کے عوام برہان وانی کے نظریئے کو آگے بڑھا رہے ہیں، بھارت کے جارحانہ عزائم سے خطے کے امن کو خطرات ہیں، بدقسمتی سے پاکستان کی مثبت تجاویز کا بھارت نے جواب نہیں دیا، پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔

Related Articles

Latest Articles