جمعرات, نومبر 28, 2024

وزیرِ اعظم سے چارلس سوم کا ٹیلیفون پر رابطہ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمدشہبازشریف نے پاکستان کی جانب سے دولت مشترکہ اور اس کے چارٹر پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سموئہ میں دولتِ مشترکہ کے حکومتی سربراہان کے اجلاس سے دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے مابین مختلف امور بالخصوص پائیدار ترقی، جمہوری اداروں کی مضبوطی اور دولت مشترکہ کے نوجوانوں کی ترقی کیلئے تعاون کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے یہ بات برطانوی بادشاہ چارلس سوم سے ٹیلی فون پر گفتگوکے دوران کہی۔ چارلس سوم نے وزیرِ اعظم کو اکتوبر میں سموئہ میں منعقد ہونے والے دولت مشترکہ کے حکومتی سربراہان کے اجلاس (سی ایچ او جی ایم) میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی۔
وزیرِ اعظم نے دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ سموئہ میں دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے حکومتی سربراہان کے اجلاس کا انعقاد دولت مشترکہ کی تاریخ کا ایک اہم اجلاس ہوگا کیونکہ شاہ چارلس کی بادشاہت سنبھالنے کے بعد یہ پہلا دولتِ مشترکہ کا اجلاس ہوگا جس کی وہ بذات خود صدارت کریں گے۔
وزیرِ اعظم نے پاکستان کے دولت مشترکہ اور اس کے چارٹر پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ سموئہ میں دولتِ مشترکہ کے ممالک کے مابین مختلف امور بالخصوص پائیدار ترقی، جمہوری اداروں کی مضبوطی اور دولت مشترکہ کے نوجوانوں کی ترقی کیلئے تعاون کو فروغ دے گا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین